اترپردیش کے شہری ترقیات کے وزیر اور واٹر کارپوریشن کے چیئرمین محمد اعظم
خاں کے خلاف ہائی کورٹ نے ایک معاملے میں عدالت میں حاضر نہ ہونے کی وجہ
سے وارنٹ جاری کیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے وارنٹ جاری کرکے
مسٹر اعظم خاں کو چھ مارچ کو عدالت میں طلب کیا ہے۔ عدالت کی طرف سے بلائے
جانے کے باوجود بھی حاضر نہ ہونے پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔
ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت پر واٹر کارپوریشن کے انجینئر کی سروس سے متعلق
کیس میں
وزیر اعظم خاں، پانی کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف انجینئر
کو طلب کیا تھا۔ سماعت کے وقت آج چیف انجینئر اور منیجنگ ڈائریکٹر حاضر
ہوئے جبکہ محمد اعظم خاں موجود نہیں ہوئے۔ عدالت نے اس بات پر ناراضگی ظاہر
کرتے ہوئے واٹر کارپوریشن کے چیئرمین اعظم خاں کو وارنٹ جاری کر دیا۔ جسٹس
سدھیر اگروال اور جسٹس رویندر ناتھ مشرا دوم کی بینچ نے واٹر کارپوریشن کی
جانب سے دائر درخواست پر آج یہ حکم دیا۔ اس معاملے کی اگلی سماعت چھ مارچ
کو ہوگی۔